دوستی ہو تو ایسی۔۔۔۔۔ بچے اور فرانسیسی کتے میں مثالی دوستی

جمعرات 12 فروری 2015 13:57

دوستی ہو تو ایسی۔۔۔۔۔ بچے اور فرانسیسی کتے میں مثالی دوستی

فرانس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) پانچ ماہ گزرنے کے بعد بچے اور ایک فرانسیسی بُل ڈاگ (Bull Dog) میں اتنی گہری اور مثالی دوستی ہو گئی کہ سب حیران رہ گئے۔ ڈیلن (Dilan) نامی بچہ اور فرلے (Farley) نامی فرانسیسی کتے کی دوستی دیکھنے کے لائق ہے دونوں ایک ہی عمر کے ہیں اور اتفاق سے ان کی یوم پیدائش بھی ایک ہے ۔ اس حوالے ڈیلن کی پچیس سالہ ماں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے میں گھل مل گئے ہیں دونوں کی دوستی اتنی گہری ہو گئے ہے کہ کھاتے ،پیتے ، نہاتے اور یہاں تک کہ سوتے بھی ساتھ ہیں۔

اپنے بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈیلن کی ماں کا کہنا تھا کہ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ ڈیلن ، فرلے (Farley) کو اپنی ہی سپیشی (Species) سے تعلق رکھتا ہے ۔ ڈیلن کی ماں کا کہنا تھا کہ دونوں سارا وقت ایک دوسے کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں اور جب کبکی ڈیلن روتا ہے تو فرلے اپنی زبان ڈیلن کی گردن پر بار بار لگا کر اسے گد گداتاہے جس سے ڈیلن (Dilan)کھلکھلا کر ہنس پڑتا ہے اور یہ نظارہ انتہائی خوبصورت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلن (Dilan)کی ماں نے یہ بھی بتایا کہ میں دن کے کچھ حصوں میں ان دونوں کی تصاویر بھی لیتی ہوں۔ کیونکہ ان دونوں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔ کیونکہ ڈیلن (Dilan) بھی فرلے (Farley)کے ساتھ خاصا خوش نظر آتا ہے۔ مجھے ان دونوں کو ساتھ میں دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر میں اتنا خوبصورت رشتہ پروان چڑھ رہا ہے کہ مجھے کسی اور جانب دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔

Browse Latest Weird News in Urdu