اگر چوری کی تھی تو شرمندگی میں ہر حد پار کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

جمعہ 13 فروری 2015 11:22

اگر چوری کی تھی تو شرمندگی میں ہر حد پار کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2015ء)عورت نے ٹی وی پر اپنی چوری کی کوشش کرتے ہوئے فلم دیکھ کرسالگرہ والے دن ہی خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق الزبتھ آؤٹرام(Elizabeth Outram) اپنے فلیٹ واقع ہیکنے (Hackney)، مشرقی لندن میں نیم مردہ بے ہوش پائی گئی، دوستوں کی طبی امداد کے باوجود وہ بچ نہ سکی۔اس نے ایک دن پہلے ہی دوستوں کے ساتھ 30 ویں سالگرہ منائی تھی۔

تحقیقات کے مطابق الزبتھ پرپچھلے سال ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور سے لیدر جیکٹ چرانے کی ناکام کوشش کا الزام تھا۔الزبتھ نے لندن کے مشہور ڈسکاؤنٹ سٹور پر ایک لیدر جیکٹ کی قیمت کے ٹیگ بدل دئیے تھے، سٹور کے عملےنے اسے ایسا کرتےہوئے پکڑ لیا اور سوال و جواب کے لیے دوسرے کمرے میں لے گئے۔اسی دوران وہاں موجود ایک ٹی وی کے لیے رئیلٹی شو کی ریکارڈنگ کرنے والے کریو نے اس ساری کاروائی کی فلم بندی کر لی۔

(جاری ہے)

الزبتھ نے ان سے کہا کہ وہ ان سوال و جواب کو ریکارڈ نہیں کر سکتے مگر کریو نے زبردستی ساری ریکارڈنگ کی ۔بعد میں کریو نے الزبتھ کو کہا کہ ہم اسے اپنے شو caught on cameraکے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اب انہوں نے اس ریکارڈنگ کو اپنے شو میں چلایا تو اگلے ہی دن اُس نے خود کشی کر لی۔ اپنے آخری نوٹ میں الزبتھ نے لکھا ہے کہ اس نے جیکٹ چرانے کی کوشش اس لیے کی کہ اس کے پاس اپنے دوست کی تھیم پارٹی میں شرکت کے لیے جیکٹ خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔ الزبتھ کی بہن نے بتایا کہ اس کی بہن نے پچھلے سال اسی جیکٹ کی وجہ سے خود کشی کی ناکام کوشش کی تھی۔ الزبتھ کی بہن نے یہ بھی بتایا کہ الزبتھ کا نفسیاتی علاج چل رہا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu