جو کام بڑے بڑے سورما نہ کر سکے وہ بوڑھی عورت نے کر دیا

ہفتہ 14 فروری 2015 12:41

جو کام بڑے بڑے سورما نہ کر سکے وہ بوڑھی عورت نے کر دیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء)داعش کی وحشت اور بربریت کی کہانیاں وقتاً فوقتاً سامنے آتی ہی رہتی ہیں مگر اب ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک بوڑھی عورت کو داعش کے جنگجوؤں کے سامنے انہیں برا بھلا کہتے دکھایا گیا ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شام سے تعلق رکھنے والی ایک بوڑھی عورت نے داعش کے جنگجوؤں کو نہ صرف شیطان کہا بلکہ یہ بھی کہا کہ دہشت گرد گروپ پر لعنت ہے اور وہ خدا کے راستے پر نہیں۔

(جاری ہے)

داعش کے دو جنگجو کار میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک بوڑھی عورت ان کے پاس پہنچ گئی، اس نے انہیں کہا کہ دہشت گرد لعنتی ہیں اور وہ خدا کے راستے پر نہیں۔پہلے تو جنگجو اسے پوچھتے رہے کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہی ہے بعد میں اسے جانے کے لیے کہنے لگے۔اپنی بات چیت کے دوران بوڑھی عورت نے داعش کے جنگجوؤں کو کہا کہ شیطانوں خدا کے رستے پر واپس آ جاؤ، تم کسی کو ذبح(قتل )نہ کرو کوئی تمہیں نہیں کرے گا، یہ سب حرام ہے۔میں قسم کھاتی ہوں کہ جو تم کر رہے ہو وہ خدا کا راستہ نہیں، نہ ہی تم جیت سکو گے اور نہ ہی کوئی اور، تم گدھوں کی طرح ایک دوسرے کو قتل کرتے رہو گے۔ اپنی بات چیت کے دوران بوڑھی عورت نے قرآن کریم کی کئی آیات کے حوالے دئیے اور اشعار بھی پڑھ کر سنائے۔

Browse Latest Weird News in Urdu