11 سالہ بچی دانتوں کا چیک اپ کرانے گئی تھی، مگرآنکھیں کیوں پیلی ہوگئی؟

اتوار 15 فروری 2015 12:55

11 سالہ بچی دانتوں کا چیک اپ کرانے گئی تھی، مگرآنکھیں کیوں پیلی ہوگئی؟

اوکلاہاما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء)11 سالہ جورنی ووڈرڈ(Journee Woodard) کا تعلق ایڈمنڈ، اوکلاہاما سے ہے۔جورنی روٹین کے مطابق اپنے دانتوں کا چیک اپ کرانے گئی تو ڈاکٹر نے اس کا آنکھوں میں پیلاہٹ محسوس کی۔ ڈاکٹر نے جورنی کی ماں کو کہا کہ اپنی بیٹی کو ہسپتال لے جا ؤ اور اس کا تفصیلی معائنہ کراؤ۔ جورنی کی ماں نے جب اس کا تفصیلی معائنہ کرایا تو پتہ چلا کہ اس کے جگر اور لبلبے میں انگور کے دانوں جتنی رسولی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے فوراً ایک بڑا آپریشن کر کے جورنی کے لبلبے ، معدےاور ایک آنت کا کچھ حصہ نکال دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ رسولیاں کسی قسم کے سرطان کا باعث نہیں، اس لیے امید ہے کہ جورنی کو چند دنوں میں ہسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں اور ہسپتال کے سٹاف کا کہنا ہے کہ جورنی کی زندگی بچانے میں اہم کردار دانتوں کے ڈاکٹر نے ادا کیا ہے ، جس کے بروقت نوٹس لینے پر بروقت آپریشن ممکن ہو سکا۔

Browse Latest Weird News in Urdu