3.6 ملین درہم کی لاٹری کا فراڈ سامنے آگیا۔دوبئی حکام نے خبردار کر دیا

منگل 17 فروری 2015 16:15

3.6 ملین درہم کی لاٹری کا فراڈ سامنے آگیا۔دوبئی حکام نے خبردار کر دیا

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2015ء)دوبئی فنانشل سروس اتھارٹی (DFSA) نے خبردار کیا ہے کہ چند فراڈئیے جعلی لاٹری کا جھانسا دے کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔دوبئی فنانشل سروس اتھارٹی نے دوبئی کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی کسی لاٹری یا سکیم پر بھروسہ نہ کریں۔فراڈئیے لوگوں کو پھانسنے کے لیے امارات لاٹری فاؤنڈیشن پرومو کے ذریعے 1 ملین ڈالر یا 3.67 ملین درہم فنڈ تک رسائی کا جھانسہ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوبئی فنانشل سروس اتھارٹی نے یہ بھی کہا کہ یہ فراڈئیے دوبئی فنانشل سروس اتھارٹی ہی کا لوگو اور نام استعمال کر رہے ہیں۔لوگو اور نام کےعلاوہ یہ فراڈئیے ڈی ایف ایس اے کے سابق ملازم کے دستخطوں کو بھی اس فراڈ کی تشہیر کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈی ایف ایس اے کے مطابق فراڈئیے لوگوں سے فنڈ کلیئرنس سرٹیفیکیٹ کے نام پر رقم بھی وصول کر رہے ہیں تاکہ لاٹری کی رقم تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ ڈی ایف ایس اے کا کہنا ہے کہ ایسی کسی لاٹری کا دوبئی یا متحدہ عرب امارات میں کوئی وجود نہیں، نہ ہی ڈی ایف ایس اے فنڈ ٹرانسفر کے نام پر کوئی فیس وصول کرتا ہے۔ ڈی ایف ایس اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسی کسی سکیم یا فراڈ پر کان نہ دھریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu