کھڑکی سے کودنا منع ہے

جمعرات 19 فروری 2015 13:58

کھڑکی سے کودنا منع ہے

بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء) امریکی شہر بوسٹن سال سے شروع ہی سے شدید برف باری کی لپیٹ میں ہے۔ برف باری کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے میں چند انچ ہی کی کسر رہ گئی ہے۔ ایسے میں بوسٹسن کے میئر نے شہریوں سے عجیب طرح کی اپیل کی ہے۔ میئر نے شہریوں کو کہا ہے کہ اپنی کھڑکیوں سے برف میں نہ کودیں۔

(جاری ہے)

میئر نے لوگوں کو کہا کہ یہ حماقت کرنا چھوڑ دیں، اس کی وجہ سے آپ خود کو ہلاک بھی کر سکتے ہیں۔

میئر کا کہنا تھا ہم گلیوں سے برف ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ لوگ مزے لینے کے لیے کھڑکیوں سے برف پر کود رہے ہیں۔ امریکہ کے بہت سے شہروں میں ریلوے ٹریکس اور گلیوں میں اتنی برف پڑی ہے کہ اسے ہٹانے کے لیے سینکڑوں لوگوں کو ہائر کیا گیا ہے۔ لوگ 20 منٹ تک برف ہٹاتے ہیں اور 20 منٹ تک بسوں میں جا کر گرمی میں بیٹھتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu