سالگرہ میں بلانے پر جب کوئی نہ آیا تو پھر کون آیا؟،مرگی اور خود فکر ی (autism) کے مریض گلین کی سالگرہ میں جب کوئی نہ آیاتو مقامی پولیس اور فائر فائٹرز نے اس کی سالگرہ کو زندگی بھر کے لیے یادگار بنا دیا

اتوار 22 فروری 2015 13:05

سالگرہ میں بلانے پر جب کوئی نہ آیا تو پھر کون آیا؟،مرگی اور خود فکر ی (autism) کے مریض گلین کی سالگرہ میں جب کوئی نہ آیاتو مقامی پولیس اور فائر فائٹرز نے اس کی سالگرہ کو زندگی بھر کے لیے یادگار بنا دیا

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء) مرگی اور خود فکر ی (autism) کے مریض گلین کی سالگرہ میں جب کوئی نہ آیاتو مقامی پولیس اور فائر فائٹرز نے اس کی سالگرہ کو زندگی بھر کے لیے یادگار بنا دیاسینٹ کلاؤڈ، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایشلے نے اپنے بیٹے گلین کی چھٹی سالگرہ پر اس کے 16 دوستوں کو بلایا۔یہ دیکھ کر تو گلین اور اس کی ماں کا دل ہی ٹوٹ گیا جب اس کا کوئی بھی دوست پارٹی میں نہ آیا۔

ماں نے اپنے غصے کا اظہار اپنی فیس بک پوسٹ میں کیا تو ہمت بندھانے کو پیغامات آنے لگے۔

(جاری ہے)

ایک اجنبی کا پیغام آیا کہ کیا وہ اپنے بچوں کو اس پارٹی میں لا سکتا ہے؟ کاؤنٹی کے شیرف نے بھی پارٹی کے بارے میں سنا تو اپنے بچوں کو پارٹی کے بارے میں فون کر دیا۔شیرف ہیلی کاپٹر پر ایک گھنٹے کا فاصلہ طے کر کے اس پارٹی میں پہنچا، پائلٹ نے نیچی پرواز کر کے گلین کے لیے ہاتھ ہلایا۔

شیرف،پولیس اور فائر فائٹرز سب لوگ تحائف لے کر گلین کی پارٹی میں پہنچ گئے۔ انہوں نے گلین کو اپنی گاڑی میں گھمایا ، سیر کرائی اور گلین کی اس سالگرہ کو زندگی بھر کے لیے یادگار بنا دیا۔ اس پارٹی میں 15 بچوں اور 25 بڑے آدمیوں نے شرکت کی، سب ہی گلین کے لیے اجنبی تھے مگر وہ ان سے اس طرح باتیں کر رہا تھا جیسے انہیں برسوں سے جانتا ہو۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu