دنیا کی سب سے قیمتی چاکلیٹ فروخت کے دستیاب

پیر 23 فروری 2015 11:27

دنیا کی سب سے قیمتی چاکلیٹ فروخت کے دستیاب

ایکواڈور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) دنیا کی سب سے قیمتی چاکلیٹ 169 پاؤنڈ میں فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔اس چاکلیٹ کی تیاری کے لیے ایکواڈور کے 14 مخصوص کسانوں ہی سے کوکو حاصل کیا جاتا ہے۔36 مراحل سے گذرنے کے بعد 1.5 اونس ٹواک(To’ak) چاکلیٹ بار بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس چاکلیٹ کی خاص بات یہ ہےکہ اسے لکڑی کی چمٹیوں کی مدد سے کھانا پڑتا ہے۔ ٹواک(To’ak) ایکواڈور کی قدیم زبان میں زمین اور درخت کو کہتے ہیں، یہی اس کا نام ہے۔ کمپنی کے شریک بانی کا کہنا ہے کہ اس چاکلیٹ کی تیاری اسی نفاست اور احتیاط سے کام لیا جاتا ہے جس طرح کسی اعلیٰ کوالٹی کی وہسکی یا وائن کی تیاری میں لیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu