محبت میں اندھی بیوی نے شوہر کو معاف کر دیا مگر انجام پھر بھی المناک

پیر 23 فروری 2015 22:12

محبت میں اندھی بیوی نے شوہر کو معاف کر دیا مگر انجام پھر بھی المناک

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری۔2015ء)شوہر کی محبت میں اندھی عورت نے شوہر کا اتنا بڑا قصور معاف کر دیا مگر اس کے باوجود خود کو بھیانک انجام سے نہ بچاسکی۔ایک آدمی نے اپنی بیوی پر قاتلانہ حملہ کیا۔ بیوی نے اسے معاف کر کے الزام واپس لے لیے مگر چند گھنٹؤں بعد شوہر نے اسے پھر قتل کر دیا۔ 31اینڈریا کریو دو بچیوں کی ماں تھی۔ اس نے پولیس سے رابطہ کیا کہ اس کے 26 سالہ شوہر کالیب(Caleb) نے اسے سر پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کالیب کو گھریلو جھگڑے کے الزام میں عدالت لے گئی، وہاں اس کی بیوی اینڈریا کے دل میں اس کی محبت جاگی اور اس نے اپنے شوہر کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے۔گھر واپسی کے چند گھنٹوں بعد ہی کالیب نے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کالیب سابقہ فوجی ہے جو کچھ عرصہ افغانستان میں بھی گذار چکا ہے۔دونوں کی دو بیٹیاں ہیں، ایک کی عمر 4 سال ہے جبکہ دوسری 11 ماہ کی ہے۔ رشتے داروں کا کہنا ہے کہ کالیب کا اپنی بیوی کے رویہ کبھی بھی صحیح نہیں رہا اور رقم کے معاملات پر دونوں لڑتے رہتے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu