کتے کو ملا ریٹائرمنٹ پر وہ پروٹوکول جس کے لیے بہت سے لوگ ترستے ہیں

بدھ 25 فروری 2015 11:42

کتے کو ملا ریٹائرمنٹ پر وہ پروٹوکول جس کے لیے بہت سے لوگ ترستے ہیں

نیوجرسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء)نوسالہ جرمن شیفرڈ کتا“جج” کئی سال تک نیوجرسی پولیس کے لیے کام کرتا رہا۔ بیماری کے بعد جب وہ ٹھیک نہ ہوا تو اسے جبری طور پر ریٹائر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریٹائرمنٹ کی تقریب جانوروں کے ہسپتال کے سامنے ہوئی جس میں 30 پولیس والوں نے لائن میں کھڑے ہو کر کتے کو سیلوٹ کیا اور اسے ہیرو کی طرح رخصت کیا۔ جج نے 2007 میں پولیس فورس کو جوائن کیا تھا۔ اپنی سروس کے دوران اس نے 280 بار مختلف جگہوں پر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ جج ایک دفعہ سخت بیمار ہوا تو ٹاؤن کے لوگوں نے 10 ہزار ڈالر جمع کر کے اس کا علاج کرایا تھا۔ تاہم جب وہ ڈیوٹی سرانجام دینے کے قابل نہ رہا تو اسے اعزاز کے ساتھ جبری ریٹائر کر دیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu