عورت کو طلاق چاہیے، وجہ اتنی انوکھی کہ آپ پڑھ کر حیران رہ جائیں گے۔

بدھ 25 فروری 2015 11:46

عورت کو طلاق چاہیے، وجہ اتنی انوکھی کہ آپ پڑھ کر حیران رہ جائیں گے۔

مصر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء)مصر سے تعلق رکھنے والی 50 سال سے زیادہ عمر کی عورت نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ عورت نے قاہرہ کی عدالت کے جج کو بتایا کہ وہ گھر میں رہ کر بور ہو گئی ہے اس لیے اسے طلاق چاہیے۔

(جاری ہے)

عورت نے مزید بتایا کہ اس کا شوہر اکثر اوقات گھر سے باہر اپنے دوستوں کے ساتھ کیفے میں رہتا ہے جس سے وہ تنہائی کا شکار ہو گئی ہے۔ مصری اخبار الیوم الصابی(Alyoum Al Sabei) کے مطابق عورت کی شادی کو 25 سال سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے۔عورت کے شوہر نے اخبار کو بتایا کہ اس کی بیوی پاگل ہو گئی ہے اس لیے طلاق کی بات کر رہی ہے۔ عورت کے دو شادی شدہ بچوں نے عورت کو اخبار والوں سے ملنے سے بھی روک دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu