67 سالہ محبت چند گھنٹوں کی جدائی بھی نہ سہہ سکی

جمعرات 26 فروری 2015 12:04

67 سالہ محبت چند گھنٹوں کی جدائی بھی نہ سہہ سکی

کیلیفورینا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)شادی کے 67 سال بعد 11 فروری کو فلوئیڈ اور ویولٹ ہارٹوگ کاایسٹون، کیلیفورینا میں انتقال ہوگیا۔ دونوں صرف پانچ گھنٹے ہی ایک دوسرے سے جدا رہ پائے۔جب فلوئیڈ کی سانسوں نے اس کا ساتھ چھوڑا تو بستر پر دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔ پانچ گھنٹے بعد اس کی بیوی ویولٹ بھی فوت ہو گئی۔

ان کے بیٹی ڈونا کے مطابق انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ دونوں ایسا ہی چاہتے تھے۔ اس جوڑے کی پہلی ملاقات ایلیمنٹری سکول کےزمانے میں ہوئی۔ 1940 کی دہائی میں فلوئیڈ نیوی میں چلا گیا دوسری جنگ عظیم کے دوران چھٹیوں میں بھی ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہا۔محاذ جنگ سےبھی ان کے درمیان عشقیہ خطوط کا تبادلہ ہوتا رہا ۔ فلوئیڈ اور ویولٹ کی اگست 1947 میں شادی ہوگئی اور ان کے تین بچے ہوئے۔

(جاری ہے)

زندگی کے آخری سالوںمیں فلوئیڈ کو کینسر ہو گیا جس کے بعد اس کے گردے بھی فیل ہوگئے جبکہ ویولٹ بھی عتاہٹ(dementia) کا شکار ہو گئی۔ چند ہفتوں بعد دونوں اتنے بیمارہوئے کہ دونوں کو ایک ساتھ ہی ہسپتال داخل کرانا پڑا۔ دونوں کے بستر اکھٹے تھے۔ جب فلوئیڈ مرنے لگا تو اس کا ہاتھ اس کی بیوی کے ہاتھ میں تھا جو اس کے پانچ گھنٹے بعد خود بھی مر گئی۔ فلوئیڈ کےبیٹی کے مطابق تدفین کے موقع پر دونوں کے تابوت ایک ساتھ دیکھ کر انہیں احساس ہوا کہ ان کی محبت کا یہی انجام ہونا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu