اب کافی پینے کے بعد کپ بھی کھا سکیں گے

جمعرات 26 فروری 2015 12:06

اب کافی پینے کے بعد کپ بھی کھا سکیں گے

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)کے ایف سی برطانیہ میں ایسا کپ بنایا جا رہا ہے جسے استعمال کے بعد کھایا بھی جا سکے گا۔اس کپ کی تیاری میں گرمی کو برداشت کرنے کے قابل سفید چاکلیٹ استعمال کیا گیا ہے۔اس کپ کا نام سکوفی کپ (Scoff-ee Cup) رکھا گیا ہے۔اس کپ کی تیاری میں بسکٹ،میٹھے کاغذ اور چاکلیٹ کو استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کپ کھانے میں نہایت ہی مزیدار اور خستہ ہے جبکہ اس کی خوشبو بھی اچھی ہے۔گرم کافی کے بہت زیادہ دیر تک رکھنے کی صورت میں کچھ دیر بعد یہ کپ گھلنا شروع ہو جاتا ہے۔اس کپ کو بنانے والوںکا کہنا ہے کہ وہ اسی طرح کے مزید کپ بنائیں گے جس میں دوسرے اجزا شامل ہونگے۔سکوفی کپ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔اسے جلد ہی صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu