امتحان میں فیل ہونے پر اتنا نرالا سلوک کہ پولیس نے بھی سزا سنا دی

جمعہ 27 فروری 2015 12:23

امتحان میں فیل ہونے پر اتنا نرالا سلوک کہ پولیس نے بھی سزا سنا دی

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2015ء) پولیس نے ٹمپا بے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ عورت میلانے جوائس الیگزینڈر کو گرفتار کر لیا۔ عورت نے اپنی بیٹی کی ٹی شرٹ پر شرمناک کمنٹ لکھ کر اسے سکول بھیج دیا تھا۔ اس نے شرٹ پر لکھا کہ میرا نام ۔۔۔ ہے۔

(جاری ہے)

تمام کلاسز میں میرے ایف گریڈ آئے ہیں، مجھے بوائے فرینڈ رکھنے کی اجازت نہیں۔ جب تک میرے تمام گریڈ سی یا اس سے اوپر نہیں آتے تمام دوست مجھ سے دور رہیں۔ پولیس نے بچی کے ہاتھوں پر بیلٹ سے مارے جانے کے نشانات بھی دیکھے۔پولیس نے اس عورت کو بچوں سے زیادتی کے جرم میں گرفتار کر لیا۔الیگزینڈر نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔ ایک ہفتہ حراست میں رکھنے کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu