اکیلی عورتوں کے لیے خطرناک ترین ممالک

ہفتہ 28 فروری 2015 13:20

اکیلی عورتوں کے لیے  خطرناک ترین ممالک

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2015ء)بہت سے ممالک کی عورتیں دنیا بھرمیں اکیلے گھومنے پھرنےکو معیوب نہیں سمجھتی۔ ماہرین نے ایسی ہی عورتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سے ممالک اکیلی عورتوں کے لیےمحفوظ نہیں۔ ایسے ممالک جو عورتوں کے لیےمحفوظ نہیں ان میں بھارت پہلے نمبر پر ہے ۔ بھارت کے نیشنل کرائم بیورو کے مطابق بھارت میں ہر 20 منٹ کے بعد عورتوں سے زیادتی کا ایک کیس رجسٹر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے بعد برازیل، ترکی، تھائی لینڈ، مصر، کولمبیا، جنوبی افریقا، مراکش، میکسیکو اور کینیاء اکیلی عورتوں کے حوالے سے خطرناک ترین ممالک ہیں۔ ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں عورتوں کے لیے غیر محفوظ ترین ٹرانسپورٹ سسٹم درج ذیل شہروں کےہیں۔ 1.

بگوٹا، کولمبیا 2. میکسیکو سٹی 3. لیما، پیرو 4. نیو دہلی 5. جکارتا، انڈونیشیا 6. بیونس آئرس، ارجنٹائن 7. کوالالمپور، ملائشیا 8. بنکاک 9. ماسکو 10. منیلا ،فلپائن 11. پیرس 12. سیئول ، جنوبی کوریا 13. لندن 14. بیجنگ 15. ٹوکیو 16. نیویارک

Browse Latest Weird News in Urdu