ڈی این اے میچ کرگیا اور خاندان کو 17 سال بعد خوشیاں واپس مل گئی

ہفتہ 28 فروری 2015 13:27

ڈی این اے میچ کرگیا اور خاندان کو 17 سال بعد خوشیاں واپس مل گئی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2015ء)3 دن کی زیفنے نرس (Zephany Nurse) کیپ ٹاؤن کے ایک ہسپتال میں اپنی ماں کے بازو پر سو رہی تھی کہ اسے وہاں سے چرا لیا گیا۔ دکھی ماں 17 سال تک اپنی بیٹی کےلیے ترپٹتی رہی۔ زیفنے کی غیر موجودگی میں اس کی ماں ہر سال اس کی سالگرہ بڑی دھوم دھام سے مناتی رہی۔17 سال بعددکھی ماں کو اس کی بیٹی واپس مل گئی ہے۔ زیفنے جس سکول میں پڑھتی تھی وہیں اس کی سگی بہن کیسیڈی بھی پڑھتی تھی۔

(جاری ہے)

کلاس میں موجود دوسری لڑکیوں نے کیسیڈی کو بتایا کہ دوسری کلاس میں بالکل کیسیڈی جیسی لڑکی پڑھتی ہے۔اتنی زیادہ مماثلت کے بعد کیسیڈی نے زیفنے کو اپنے ماں باپ سے ملنے کے لیے گھر پر بلایا۔ کیسیڈی کے گھر پر زیفنے کے اصل ماں باپ نے اسے ایک لمحے میں پہچان لیا اور پولیس کو فون کر دیا۔ جب ڈی این اے ٹسٹ کرایا گیا تو معلوم ہوگیا کہ زیفنے کیسیڈی ہی کی اصل بہن ہے۔پولیس نے اغوا کے جرم میں اس عورت کو گرفتار کر لیا ہے جو اس تمام عرصے میں زیفنے کی ماں بنی ہوئی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu