لباس کے رنگ کے بعد نئی بحث۔ مریخ کا رنگ نیلا ہے، لال نہیں

ہفتہ 28 فروری 2015 13:27

لباس کے رنگ کے بعد نئی بحث۔ مریخ کا رنگ نیلا ہے، لال نہیں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2015ء)ایک دن کے اندر”اس لباس کا رنگ کیا ہے“ (تفصیلات اس صفحے پر ) کو جتنی شہرت ملی ہے اس کا کوئی اندازہ نہیں۔ انٹر نیٹ کی ہر سائٹ پر لوگ اسی بحث میں الجھے ہوئے ہیں ۔ اس پرانی بحث کے بعد ایک نئی بحث چھڑنے کو ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ کا رنگ نیلا ہے، سرخ نہیں۔

یاد رہے سیارہ مریخ کا ایک نام سرخ سیارہ بھی ہے۔ یہ نیا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب مریخ پر اس ہفتے ایک روبوٹ نے کچھ کھدائی کی۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نیلا رنگ اُن چٹانوں کا ہے جن کے پاس روبوٹ نے کھدائی کی ہے۔ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ سیارے کا سرخ رنگ اس گردوغبار کی وجہ سے جو بہت پہلے آتش فشاں پھٹنے سے سطح پر پھیلا ہوا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu