گریٹ فل ڈیڈبینڈ کے الوداعی شو کی ٹکٹیں 15 ہزار ڈالر میں فروخت

اتوار 1 مارچ 2015 12:57

گریٹ فل ڈیڈبینڈ کے الوداعی شو کی ٹکٹیں 15 ہزار ڈالر میں فروخت

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء) دی گریٹ فل ڈیڈ(The Grateful Dead) امریکی راک بینڈ ہے جس کی بنیاد 1965 میں کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں رکھی گئی۔ دی گریٹ فل ڈیڈ نے اپنے منفرداور مخصوص انداز کی بنا کر بہت شہرت پائی۔ اس بینڈ کےچاہنے والے خود کو ڈیڈ ہیڈز(Deadheads) کہتے ہیں۔پچھلے ماہ اس گروپ کے زندہ بچ جانے والے ممبران نے اپنے آخری شو کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ3 شو جولائی میں شکاگو کے سولجر فیلڈ فٹ بال سٹیڈیم میں منعقد ہونگے۔ ان شو کےلیے آج جب ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوا تو ٹکٹ کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں۔تین دنوں کے تین شو کی ٹکٹ 15 ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوئی ہے۔ ٹکٹ کی اصل قیمت 59.50 ڈالر سے لیکر 199.50 ڈالر تک تھیں، جبکہ بہت سے لوگوں نے ہزاروں ڈالر میں ٹکٹیں خرید کر دوبارہ فروخت کر دی۔اس وقت تک 4 لاکھ سے زیادہ شائقین شو کو دیکھنے کی درخواست کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu