گلابی رنگ کی دیوانی نے انتہا کر دی

منگل 3 مارچ 2015 12:44

گلابی  رنگ کی دیوانی نے انتہا کر دی

روس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء)روسی مصنفہ لینا لینینا نے گلابی تھیم پارٹی میں شرکت کے لیے اپنی بلی کوبھی گلابی رنگ سے رنگ دیا۔لینا نے بلی کو رنگنے کے علاوہ اسے گلابی رنگ میں رنگا کوٹ پہنایا۔تھیم پارٹی میں لینا کی بلی سب کی توجہ کا مرکز رہی۔

(جاری ہے)

جب میڈیا نے اس سے بلی کو رنگنے کے حوالے سے پوچھا تو لینا نے کہا کہ اس کے جانوروں کے ڈاکٹر نے اسے بتایا ہے کہ ایسا کرنا بلی کی صحت کے لیے مفید ہوگا۔

کچھ دن بعد بلی اپنے کوٹ کو مسلسل چاٹنے کی وجہ مر گئی۔ کوٹ پر رنگ کا زہر بلی کی موت کا باعث بنا۔ جانوروں کے حقوق کے لیےکام کرنے والی تنظیموں نے لینا کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایک آن لائن پٹیشن داخل کی گئی ہے جس میں اسے گرفتار کرنے کا کہا ہے، اس پٹیشن پر لاکھوں لوگ دستخط کر چکے ہیں۔ حکومت یا پولیس نے اس پٹیشن پر ابھی تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔

Browse Latest Weird News in Urdu