دنیا کی معمر ترین خاتون کی 117 ویں سالگرہ۔ لمبی عمر کا راز۔۔۔

جمعرات 5 مارچ 2015 12:37

دنیا کی معمر ترین خاتون کی 117 ویں سالگرہ۔ لمبی عمر کا راز۔۔۔

جاپان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ2015ء) جاپان سے تعلق رکھنے والی میساؤ اوکاوا مغربی جاپان کے شہر اوساکا میں 5 مارچ 1898 کو پیدا ہوئیں۔5 مارچ کو اپنی 117 ویں سالگرہ مناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کچھ نہیں کہہ سکتی کہ اُن کی لمبی عمر کا راز کیا ہے۔ اس سے پہلے اپنی 116 ویں سالگرہ انہوں نے نیند اور اچھے کھانوں کو اپنی لمبی عمر کا راز قرار دیا تھا۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 2013 میں انہیں دنیا کی معمر ترین خاتون کے اعزاز سے نوازا تھا۔میساؤ اوکاوا کی شادی 1919 میں ہوئی تھی۔ اُن کی زندگی کے سب سے یادگار پل اُن کی شادی اور بچوں کی پیدائش کے ہیں۔اس وقت اُن کے دو بچے زندہ ہے۔ ایک بیٹا جس کی عمر94 سال ہے جبکہ ایک بیٹی کی عمر92 سال ہے۔میساؤ اکاؤا کے 4 پوتے پوتیاں / نواسے نواسیا ں اور 6 پڑپوتے پوتیاں/ نواسے نواسیاں ہیں۔

(جاری ہے)

میساؤ اوکاوا کے شوہر کا انتقال 1931 میں ہوا تھا۔ میساؤ کا کہنا ہے کہ اتنی لمبی عمر کے باوجود انہیں اپنی زندگی بہت چھوٹی محسوس ہو رہی ہے۔ ماہرین کو میساؤ اوکاؤا کی لمبی عمر پر کوئی حیرانی نہیں۔ اس کی وجہ اُن کا جاپانی ہونا ہے۔ جاپان کے ہزاروں افراد سو سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں 58 ہزار سے زیادہ افراد ایسے ہیں جن کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے۔اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں 87 فیصد خواتین ہیں۔ جاپان میں خواتین کی اوسط عمر 86سال ہوتی ہے جبکہ جاپانی مرد کی اوسط عمر 79.6 سال ہوتی ہے۔ اس کی وجہ جاپان صحت کی سہویات اور اچھی خوراک ہے۔ جاپانی ہمیشہ خود کو متحرک بھی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu