جسے اللہ رکھے ۔۔۔۔

پیر 9 مارچ 2015 12:33

جسے اللہ رکھے ۔۔۔۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ2015ء)25 سالہ جینیفر گرویسبیک اپنی 18 ماہ کی بیٹی کے ساتھ اپنے والدین کے گھر سے اپنے گھر آ رہی تھی کہ اس کی کار اوٹاہ کے سپینش فورک ریور میں گر گئی۔حادثہ جمعے کی شب 10 بجے کے بعد پیش آیا۔ ہمسایوں نے شور کی آواز سن کر حادثے کے بارے میں پولیس کو بتایا مگر اندھیرے کی وجہ سے وہاں کسی حادثے کے نشان نہ ملے۔ حادثے کے 13 گھنتے بعد ، دن میں ایک مچھیرا اپنی کشتی میں مچھلیاں پکڑنے گیا تو اس نے پانی میں گری گاڑی دیکھی۔

(جاری ہے)

گاڑی آدھے سے زیادہ پانی میں ڈوبی ہوئی تھی۔ مچھیرے نے پولیس کو فون کردیا۔ پولیس نے گاڑی میں 18 ماہ کی بچی کو اپنی مردہ ماں ساتھ زندہ پایا۔ پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچی کو ہسپتال پہنچایا۔ بچی کو بچانے کے اس آپریشن میں نصف درجن پولیس والوں اور فائر فائٹرز نے حصہ لیاتھا۔ پانی اتنا ٹھنڈا تھا کہ ان تمام لوگوں کو ہائپو تھرمیا (جب جسم کا درجہ حرارت 35 ڈگری یا 95 فارن ہائیٹ سے گر جائے)کی وجہ سے ہسپتال داخل کرانا پڑا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنے ٹھنڈے پانی کےپاس بچی کا 13 گھنٹے زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu