چوری کے الزام میں انوکھی سزا

بدھ 11 مارچ 2015 12:56

چوری کے الزام میں انوکھی سزا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)چین کے علاقے گوانگشی(Guangxi) کے گاؤں میں ایک 10 سالہ لڑکے کو قصاب کے گھر سے 20 ہزار یوان (تقریباً سوا تین لاکھ روپے) چرانے کے الزام میں انوکھی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ قصاب کے ہمسائے نے بچے کو گھر میں گھستے ہوئے دیکھا تو الارم بجا دیا، جس پر بچے کو پکڑ لیا گیا۔

(جاری ہے)

جب اسے گاؤں والوں کے سامنے پیش کیا گیا تو گاؤں والوں نے اسے پہلے ایک پنجرے میں بند کر دیا۔ اس کے بعد اس پنجرے کو ٹھنڈے پانی کی جھیل میں ڈال دیا۔ بچے کے چوری کرنے کا محرک سامنے نہیں آ سکا۔ ایک خیال یہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کو گاؤں والوں ہی نے چوری کرنے بھیجا تھا۔پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu