کتے کا بچہ ، بہت بُری طرح پھنسا

اتوار 15 مارچ 2015 15:04

کتے کا بچہ ، بہت بُری طرح پھنسا

تھائی لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء)تھائی لینڈ میں ایک پلا زنگ آلود سٹیل کے پائپ میں اس بری طرح پھنسا کہ کئی جتن کرنے کے باوجود نہ نکلا۔ آخر کار پائپ میں صابن اور پانی ڈال کر اسے نکالا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک پلا ، جس کی نسل کا پتہ نہیں چل سکا، سٹیل کے پائپ میں پھنس گیا۔ پائپ میں سے صرف ناک اور آنکھیں نظر آرہی تھی اور سارا جسم بری طرح پائپ میں پھنسا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جانوروں کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں نے پائپ کو کاٹ کر اسے باہر نکالنے کی کوشش کی مگر اس میں ناکام رہے۔ اس کے بعد اس کے منہ کو پکڑ کر کھینچنے کی کوشش کی مگر اس کا بھی کچھ فائدہ نہ ہوا۔ رضاکار افراد کافی دیر تک کتے کو بغیر نقصان پہنچائے نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔ پائپ مزید کاٹا گیا تو پلے کی صرف گردن تنگ منہ میں پھنسی رہ گئی، جو کسی طرح نکلنے میں نہ آئی۔ آخری کوشش کے طور پر پلے کی گردن پر صابن اور پانی ڈال کر نیچے دھکیلا گیا، جس سے پلا پائپ سے ہوتا نیچے جا گرا، جسے بعد میں نہلا کر چھوڑ دیا گیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پلا اس پائپ میں پہنچا کیسے تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu