برطانیہ میں شروع ہو رہی ہے انوکھی بس سروس

پیر 16 مارچ 2015 11:11

برطانیہ میں شروع ہو رہی ہے انوکھی بس سروس

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2015ء) برطانیہ میں اس ماہ کے آخر تک ایسی بس چلائی جائے گی جو ایندھن کے طور پر انسانی فضلہ اور گلا سٹرا کھانا استعمال کرے گی۔ بس کی بائیومیتھین گیس بنانے کے لیے 15 میل لمبے روٹ کے 32000 گھروں سے کوڑا اکٹھا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

برسٹل کے مقام پر موجود پلانٹ سے سیوریج اور گلا سٹرا کھانا گیس میں بدل کر بس کو ری فل کیا جائے گا۔ ایک بس میں 40 مسافر وں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ بس سروس کا آغاز 25 مارچ سے ہوگا۔ ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر یہ سروس کامیاب رہی تو جلد ہی مزید ایسی بسیں چلائی جائیں گی۔ ٹرانسپورٹ کمپنی اس سے پہلے بھی محدود علاقے کے لیے یہ سروس متعارف کراچکی ہے۔ اس ماہ اسے زیادہ بڑے روٹ پر چلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu