لڑکی پٹانے کے لیے بکری اغوا

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:01

لڑکی پٹانے کے لیے بکری اغوا

ملٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2015ء) اٹلانٹا، جارجیا، امریکا میں 3 لڑکوں کو بکری چوری کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک لڑکے کا منصوبہ تھا کہ اس بکری کو لڑکی کو ڈانس پارٹی میں لے جانے کی دعوت دینے کےلیے استعمال کرے گا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہمسائے نے ان لڑکوں کو بکری چوری کرتے دیکھا تو پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس نے ان کی گاڑی کو روکا تو چپ، دوسالہ بکری، گاڑی میں تھی۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ جیکب کا کہنا ہے کہ اس نے اس بکری کو ایک تصویر بنانے کے لیے استعمال کرنا تھا، جسے وہ دعوت نامے میں شامل کرے گا۔پولیس نے لڑکوں کو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔ چپ کو اس کے مالک کو لوٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu