کسٹم حکام کی کاروائی، تابکار مادے کو ائیر پورٹ پر پکڑ لیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:17

کسٹم حکام کی کاروائی، تابکار مادے کو ائیر پورٹ پر پکڑ لیا

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2015ء) لبنان، کسٹم حکام نے بیروت کے ائیرپورٹ پر تقریبا ً آدھے ٹن کے میکسی پیڈز کی ایک کھیپ پکڑی ہے ۔ کسٹم کے آلات نے اس کھیپ کو تابکار مادوں سے آلودہ ظاہر کیا تھا۔

(جاری ہے)

لبنان کے وزیر خزانہ نے بتایا کہ خواتین کے استعمال کی چیزوں کے 30 کریٹ، جس کا وزن 1221 پاؤنڈ تھا، کو تابکاری ظاہر ہونے پر جمعے کو رفیق حریری انٹرنیشنل ائیر پورٹ بیروت پر پکڑ لیا گیا۔

وزیر خزانہ علی حسن خلیل نے کھیپ کے نمونوں کو ٹسٹ کے لبنانی اٹامک انرجی کمیشن کو بھجوانے کا حکم دیا ہے۔مذکورہ کھیپ جمعے کو دوبئی سے بیروت پہنچی تھی۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے فروری میں اسی ائیر پورٹ پر چین سے آنے والی موبائل فون کی ایک کھیپ پکڑی گئی تھی جس کو آلات نے تابکاری مادوں سے آلودہ ظاہر کیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu