سابقہ گرل فرینڈ کے نام نے نوکری ختم کرا دی

منگل 24 مارچ 2015 12:37

سابقہ گرل فرینڈ کے نام نے نوکری ختم کرا دی

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2015ء) ہوم ڈپو امریکہ میں تعمیراتی مصنوعات کی کمپنی ہے۔ اس کے سابقہ ملازم کرک سوکورسکو نے بتا یا کہ ہوم ڈپو نے اسے صرف اس کے ٹیٹو کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا ۔ اس نے ٹیٹو میں سابقہ گرل فرینڈ ایزیس کا نام کھدوایا ہوا تھا جس کے سپیلنگ Isis ہیں۔ ان کو بڑے حروف میں کھدوانے سے یہ بالکل داعش کے آئی ایس آئی ایس کی طرح لگتے ہے۔

جس پر کمپنی نے اسے نوکری سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

ہوم ڈپو کا کہنا ہے کہ کرک کو فارغ کرنے کے لیے صرف ٹیٹو ہی واحد وجہ نہیں۔ یہ کمپنی کا اندرونی فیصلہ ہے۔ یاد رہے ایزیس فطرت کی دیوی کا نام بھی ہے، جس کے ساتھ ساتھ اس کے شوہر اوزیریس(جو اس کا بھائی بھی تھا) اور اس کے بیٹے ہورسن کی پوجا بھی قدیم مصر اور یونان میں واجب تھی۔ ایزیس کو زرخیزی ، خوشحالی اور جادومنتر کی بھی دیوی تسلیم کر لیا گیا۔ اس کی ماں آسمان کی دیوی نوت اور باپ زمین کا دیوتا گب تھا۔ اس کا نشان گائے ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu