امتحان میں نقل کے لیے ٹؤئیٹر کا استعمال

بدھ 25 مارچ 2015 11:59

امتحان میں نقل کے لیے ٹؤئیٹر کا استعمال

میری لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2015ء)میری لینڈ کے دو سکولوں کے طلباء پر الزام ہے کہ انہوں امتحان میں نقل کے لیے ٹوئیٹر کو استعمال کیاہے۔ میری لینڈ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک سیکورٹی فرم کو انسٹا گرام، ٹؤئیٹر اور فیس بک پر امتحانی پرچوں سے متعلق مواد تلاش کرنے کا کام سونپا گیا۔ دو واقعات ایسے سامنے آئے جہاں طلباء نے ٹوئیٹر کو نقل کے لیے استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے سکولوں یا طلباء کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ نقل کا جدید ترین طریقہ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچوں کے دوران دوہفتوں میں امتحانی سوالات ٹوئیٹر پر پوسٹ کیے گئے اور جلد ی سے ختم کر دئیے گئے۔ میری لینڈ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا اور 10 دوسری ریاستوں نے کامن کور سٹینڈرڈ کے تحت آن لائن امتحانات لیے تھے۔ سیکورٹی کمپنی پیرسن پی ایل سی کے مطابق 6 ریاستوں میں 76 ایسے واقعات سامنے آئے جن میں طلباء نے امتحانات کے دوران امتحانی مواد ٹؤئیٹر پر پوسٹ کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu