داڑھی والی عورت کے شوہر نے اپنا فیصلہ سنا دیا

جمعہ 27 مارچ 2015 16:08

داڑھی والی عورت کے شوہر نے اپنا فیصلہ سنا دیا

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ2015ء)ایک داڑھی والی عورت نے بتایا کہ کیوں نے شیو کرنا چھوڑ کیا۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی انالیسا ہیکلمین پیشے کے لحاظ سے فوٹو گرافر ہے۔ اس کے چہر ے پر بال اس وقت اگنا شروع ہوئے جب وہ 13 سال کی تھی۔ اسے ہارمون سے متعلق ایک بیماری پولی کیسٹک اورے سینڈرم تشخیص کی گئی۔چہرے پر بالوں کی وجہ سے انالیسا کافی پریشان ہوئی، اس کی ماں نے لیزر سے بھی اس کا علاج کرایا مگر وہ سود مند نہ ہوا۔

(جاری ہے)

نوبت یہاں تک پہنچ کئی کہ وہ دن میں دو دو بار شیو کرنے لگی۔ اس دوران وہ اتنی پریشان ہوئی کہ گھر سے نکلنا بھی چھوڑ دیا۔ بھلا ہو اس کے شوہر ڈیوڈ کا ، جس سے اس کی ملاقات فیس بک پر ہوئی، دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ دونوں نے بعد میں شادی کر لی۔ ڈیوڈ نے انالیسا سے کہا کہ وہ اس کے داڑھی کے بالوں کے باوجود بھی اس سے پیار کرتا ہے۔ اس پر انالیسا نے شیو بنانا چھوڑ دی اور داڑھی کے ساتھ ہی خوش وخرم زندگی گذار رہی ہے۔ اس سے پہلے امریکا ہی میں دوسری داڑھی والی خاتون، لوگوں کے طعنوں سے تنگ آ کر خودکشی بھی کر چکی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu