پہلی بار جاپان کے چھوٹے سے روبوٹ نے بنائے ایک نہیں دو گنیز ریکارڈز

پیر 30 مارچ 2015 11:59

پہلی بار جاپان کے  چھوٹے سے  روبوٹ نے بنائے ایک نہیں دو گنیز ریکارڈز

جاپان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء) ابھی تک تو انسان ہی ایسے ریکارڈ بناتے رہے ہیں جن کا اندراج گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کیا جاتا ہے مگر اب حیرت انگیز طور پر جاپان کے ایک روبوٹ کیروبو نے دو ایسے ریکارڈ بنائے ہیں جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ کیروبو وہ پہلا روبوٹ ہے جس نے خلا میں بات چیت کی۔ اس کے علاوہ کیروبو وہ پہلا روبوٹ بھی ہے جو خلا میں اتنی بلندی تک پہنچا۔

(جاری ہے)

کیروبو کو بنانے کا مقصد انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کے خلابازوں کو ایک ساتھی فراہم کرنا تھا۔ کیروبو خلائی سٹیشن سے واپس زمین پر پہنچا تو اسے دونوں ریکارڈ کی اسناد سے نوازنے کے لیے جاپان میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں کیروبو سے پوچھا گیا کہ خلا سے زمین کسی نظر آتی ہے تو اس نے فورا ً جواب دیا کہ یہ نیلی ایل ای ڈ ی لائٹ کی طرح نظر آتی ہے۔ کیروبو کا قد 34 سینتی میٹر ہے جبکہ اس کا وزن صرف ایک کلو گرام ہے۔ کیروبو صفر کشش ثقل پر بھی خود کو سنبھال سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu