ڈرون کا انتہائی حیرت انگیز استعمال

منگل 31 مارچ 2015 12:46

ڈرون کا انتہائی حیرت انگیز استعمال

چرواہے اپنے ریوڑ کی رکھوالی اور اسے قابو میں رکھنے کےلیے ماہر اور عقلمند کتوں پر بھروسہ کرتے ہیں،لیکن اب لگتا ہے کتوں کی ملازمت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ کیونکہ کتوں کے کرنے کے کام اب ڈرون کرنے لگے ہیں۔ یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب ڈرون بھیڑوں کے ریوڑ کےپاس سے گذرتا ہے تو کیا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈرون اڑتے کتوں کا کردار ادا کرتے ہوئے بھیڑوں کے ریوڑ کو کھیت اور دروازے سے گذارتا ہے۔ اس ڈرو ن کا نام شیپ ہے جس نے جنوب مشرقی آئرلینڈ کے علاقے کارلو کے ایک فارم میں بھیڑوں کو قابو کرتے ہوئے فلم بنائی ہے۔ آئیڈیا تو واقعی شاندار ہے مگر اسے استعمال کرنے سے پہلے کتوں کےجذبات اور اُن کے مستقبل کے بارے میں بھی ضرور سوچ لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu