مسلح ڈاکو نے ایمبولینس کیوں منگوائی؟ دلچسپ صورتحال

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 1 اپریل 2015 11:43

مسلح ڈاکو نے ایمبولینس کیوں منگوائی؟ دلچسپ صورتحال

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل2015ء)ایک بدقسمت ڈاکو ، جس کی عمر 60 سال سے زیادہ ہوگی، نے دوکان لوٹتے ہوئےاپنی ٹانگ ٹوٹنے پر دوکان کےپے فون سے ایمبولینس بلا لی۔ دوکان لوٹتےہوئے اس اناڑی ڈاکو کی 35 سالہ سٹور کلرک سے جھڑپ ہوئی جس کےبعد یہ حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ٹوکیو کےمشرقی علاقے چھیبا میں ہوا تھا۔ ہاتھا پائی میں چاقو پکڑے ڈاکو کو غیر مسلح کیا گیا تو وہ لنگڑاتا ہوا دوکان سے بھاگ گیا۔ درد برداشت نہ ہوا تو وہ آدھے گھنٹے بعد ہی واپس دوکان پر آیا اور دوکان کے پے فون سے ایمبولینس کے لیے فون کیا۔ زخمی ڈاکو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں سے فارغ ہونے پر اس پولیس گرفتار کر لے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu