جاپانی کمپنی نے آنسو فری پیاز بنا لیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 2 اپریل 2015 12:14

جاپانی کمپنی نے آنسو فری پیاز بنا لیا

جاپان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل2015ء) پیاز کاٹنے کے دوران آنسوؤں سے بچنے کے لیے کیا کچھ جتن نہیں کیے جاتے، کبھی پیاز کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر رکھا جاتا ہے تو کبھی کچھ ٹوٹکے پوچھنے کے لیے زبیدہ آپا کے شو کا انتظار کیا جاتا ہے۔ پیاز کاٹنے سے آنسوؤں کا آنا ایک ایک عالمی مسئلہ ہے مگر لگتا ہے جاپانیوں کو اپنے روتے خواتین اور حضرات کا زیادہ خیال ہے۔

جاپانی کمپنی نے اب ایسا پیاز بنایا ہے جسے کاٹتے ہوئے بالکل بھی آنسو نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

سائنس دانوں نے بلب کے ذریعے غیر تابکار آئیونز کی پیاز پر بارش کی جس سے پیاز میں وہ انزائم کم ہوتا گیا جس سے آنکھوں میں آنسو آتے ہیں۔ جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اس پیاز کی تجاررتی پیمانے پر فروخت شروع کی جائے یا نہیں۔ اس کمپنی کو 2013 میں ایل جی نوبل پرائز بھی مل چکا ہے جو اُن کمپنیوں کو دیا جاتا ہے جو ذرا ہٹ یا یا مزاحیہ سی ایجاد کریں۔ اس کمپنی نے اس سارے بائیو کیمیکل پراسس کا پتہ چلایا تھا جس کی وجہ سے پیاز کاٹنے کے دوران لوگوں کو رونا آتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu