سائبیریا کا نرالا چور

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 16:10

سائبیریا کا نرالا چور

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء)سائبیریا کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں ایک چور ایک گھر میں داخل ہوا، چوری کی اور جاتےہوئے اپنی تصویر اور معافی نامہ چھوڑ گیا۔ پروکوپیوسک، جو ماسکو سے 3100 کلومیٹر مشرق میں ہے، میں ایک چور نے گھر کا مین دروارزہ توڑ کر چین سا(برقی آری) اور سگریٹ کےکئی ڈبے چرا لیے۔

(جاری ہے)

گھر کے مالک نے بعد میں میز پر چور کی فوٹو رکھی دیکھی جس کے ساتھ ہی ہاتھ سے لکھا ہوا خط تھا، خط میں لکھا تھا کہ میں آج اپنی گرفتاری دے دوں گا، مجھے معاف کر دینا، مجھے خود سے بہت نفرت ہے۔ پولیس نے تصویر کی مدد سے چور کو گرفتار کر لیا۔ 26 سالہ چور اسی علاقے میں رہتا ہے اور پہلے بھی چوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu