فرنیچر ٹرائل کا انوکھا انداز

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 9 اپریل 2015 16:16

فرنیچر ٹرائل کا انوکھا انداز

اکیا سوئیڈن کا بہت مشہور فرنیچر برانڈ ہے جس کی شاخیں ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔اکیا کے شورومز میں گاہکوں کا فرنیچر دیکھتے ہوئے تھک جانا عام سی بات ہے۔اکیا سٹور کی بیجنگ، چین میں واقع برانچ میں آنے والے گاہکوں نے اپنی تھکاؤٹ کا عجیب حل نکالا ہے۔ گاہک یہاں فرنیچر دیکھنے آتے ہیں اور بیڈ پر سو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

2014 تک اکیا کی بیجنگ برانچ کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں کے شوروم میں سونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، ہمیں خوشی ہے کہ لوگ شوروم کو گھر کی طرح سمجھتے ہیں۔

اس سے سٹاف کو تھوڑی زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے مگر اکیا کو کچھ زیادہ آمدن کی امید ہوتی ہے۔ اب اکیا کی بیجنگ برانچ کا لہجہ کافی تبدیل ہو گیا ہے۔سٹور کا کہنا ہے کہ اب وہ گاہکوں کو شوروم میں سونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سٹور کا کہنا ہے کہ اس سے اصل گاہک متاثر ہوتے ہیں۔سٹور نے یہ نہیں بتایا کہ یہ اصول صرف بیجنگ برانچ کے لیے ہے یا پھر یورپ میں بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu