لاکھوں جڑواں میں ایک جوڑی ہی ایسی ہوتی ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 11 اپریل 2015 15:00

لاکھوں جڑواں میں ایک جوڑی ہی ایسی ہوتی ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل2015ء)دوسرے جڑواں بچوں کی طرح کنڈال اور بے لی بھی ایک سا لباس پہنتیں ہیں ، مگر وہ عام جڑواں بچیاں نہیں ۔ لاکھوں جڑواں میں ایک جوڑی ہی ایسی ہوتی ہے۔ جنیاتی طور پر یہ عجیب بات ہے کہ جڑواں میں ایک بہن کی جلد سیاہ فام جیسی ہے اور دوسری کی گوری۔ان میں اتنا تضاد ہے کہ ان کے باپ تک نے انہیں دیکھ کر کہہ دیا کہ یہ کہیں سے بھی رشتے دار نہیں لگتی۔

ان کی ماں ربیکا ہورٹن کے مطابق جب بچیاں پیدا ہوئیں تو وہ انہیں دیکھتے رہتے۔ انہیں یقین ہی نہ آتا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ یہ خوشگوار احساس بھی تھا اور ایک جھٹکا بھی ۔ ان کی ماں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے عزیزوں اور رشتے داروں میں بچیوں کی پہچان بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لوگ انہیں جلد سے پہچان جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان بچیوں کی جلد کی جھلک ان کے ماں باپ میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

بچیوں کا باپ کرٹس مارٹن آدھا جمیکن ہے جبکہ ماں سفید فام۔ جنیاتی طور پر دونوں بچیاں اپنے ماں باپ سے الگ خصوصیات رکھتی ہیں۔ ان دونوں میں آپس میں بھی بہت فرق ہے۔ کنڈال جب پیدا ہوئی تو اس کا وزن 6 پاونڈ اور 1 اونس تھا اور یہ سارے دن سوئی ہوئی ہی رہتی ہے جبکہ بے لی کا وزن 6 پاونڈ 5 اونس تھا جسے شور کرنا اور توجہ چاہنا پسند ہے۔ شیفیلڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایلن پرسی کا کہنا ہے کہ جس طرح جڑواں بچوں کے بالوں یا آنکھوں میں فرق ہوتا ہے اسی طرح جلد میں بھی ہو سکتا ہے، جس طرح عمر کے ساتھ بالوں کی بناؤٹ بدل جاتی ہے اسی طرح وقت کے ساتھ ساتھ جلد کا رنگ بھی بدل سکتا ہے، جس کی وجہ سے دونوں ایک سے نظر آنے لگ سکتے ہیں یا دونوں میں اور زیادہ فرق ہو جاتاہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu