برطانوی نابینا شخص نے دنیا کی مشکل ترین 160 میل لمبی ریس مکمل کر لی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 13 اپریل 2015 12:45

برطانوی نابینا شخص نے دنیا کی مشکل ترین 160 میل لمبی ریس مکمل کر لی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل2015ء) ایک برطانوی نابینا ایتھلیٹ نے دنیا کی مشکل ترین 160 میل لمبی میراتھن ریس مکمل کر لی۔ وہ اس دوڑ کو مکمل کرنے والا پہلا نابینا شخص ہے۔ بروموچ ، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیو ہیلی کو نابینا ڈیو بھی کہا جاتا ہے۔ ڈیو نے دنیا کی مشکل ترین دوڑ میں حصہ لیا۔ اس دوڑ کو میراتھن ڈیس سبلیس(Marathon des Sables) کہاجاتا ہے، اس کا مطلب ہے ریت یا صحرا میں میراتھن۔

اس میراتھن کا آغاز 1986 میں ہوا۔ریس کا کورس 156 میل کا ہے جو عام میراتھن سے 6 گنا زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

شرکا کو یہ ریس 6 دنوں میں مکمل کرنی پڑتی ہے جس میں صرف ایک دن ہی آرام کا ہوتا ہے ۔ ریس کے شرکا کو اپنی ضروریات کا تمام سامان اپنی پشت پر رکھے بیگ میں رکھ کر چلنا پڑتا ہے ۔ صحرا میں دن کے وقت درجہ حرارت 50 ڈگری جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہوتا ہے، رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر جاتا ہے۔ ایسے حالات میں ڈیو کا ریس مکمل کرنا واقعی کمال کی بات ہے۔ ڈیو ہیلی 2008 میں پہلے نابینا ایتھلیٹ بن گئے تھے جنہوں نے7 دنوں میں 7 براعظموں کی 7 میراتھن میں حصہ لیا۔ اس ریس کو مکمل کرنے میں ان کی مدد دو گائیڈوں اور دو دوستوں نے کی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu