پولیس کتے کی تلاش میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 14 اپریل 2015 19:26

پولیس کتے کی تلاش میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اپریل۔2015ء) گمشدہ کتے کے مالک کو بتایا گیا کہ اگر اس نے شہر میں کتے کی گمشدگی کے حوالے سے لگائے گئے پوسٹر نہ اتارے تو اسے لاکھوں ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔ روجر ہورووٹز نے لوگوں کی مدد سے اپنے کتے اولی کی گمشدگی کے اشتہار واشنگٹن بھر میں لگا دئیے تھے۔

(جاری ہے)

اگلے دن پولیس نے اس کا دروازہ کھٹکھٹایا اور بتایا کہ اگر اس نے یہ پوسٹر نہ اتارے تو اسے لاکھوں ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واشنگٹن میں پوسٹر لگانے پر 300 ڈالر جرمانہ ہو سکتاہے۔ روجر نے ساڑھے سات لاکھ جرمانے کے ڈر سے تمام پوسٹر واپس اتار لیے ہیں۔ روجر کی بیوی کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ اب اپنا کتا کیسے ڈھونڈیں تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مہم شروع ہو چکی ہے جس میں ہزاروں افراد ٹوئیر پر ہیش ٹیگ فائنڈ اولی استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu