کتے نے انسانوں کو ماموں بنانا شروع دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 16 اپریل 2015 11:46

کتے نے انسانوں کو ماموں بنانا شروع دیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل2015ء)سوشل میڈیا پر گردش ویڈیو دیکھ کر پہلے آپ کو ترس آئے گا۔ پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ اس نے تو لوگوں کو ماموں بنا دیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ایک کتیا دکھائی گئی ہے جو پہلے تو صرف اپنے اگلے دونوں پاؤں کے بل پر چلتی ہے اور پچھلے دونوں پاؤں گھسیٹ رہے ہوتے ہیں۔ جیسے ہی ایک شخص اسے دور سے خوراک دکھاتا ہے یہ فوراً چار ٹانگوں پر چلنا شروع کر دیتی ہے۔ اصل میں تو یہ کتیا کوئی دھوکہ نہیں دے رہی۔ اسے اتنا معلوم ہو گیا ہے کہ انسانوں کا پیار کیسے حاصل کیا جاتا ہے، اس لیے زخمی ہونے کا ڈرامہ کرکے اس نے خوراک حاصل کرنا معمول بنا لیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu