دندان شکن ملازمہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 17 اپریل 2015 21:12

دندان شکن ملازمہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اپریل۔2015ء)خود کو دندان ساز ظاہر کرنے والی آفس منیجر منیجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک کے ایک ڈینٹل کلینک میں کام کرنے والی البانوی عورت والبونا یزیران نے خود کو دندان ساز ظاہر کر کے کئی مریضوں کے دانت نکالے، اُن کا روٹ کینال کیا اور ان کے منہ میں انجکشن لگائے۔ والبونا کا کہنا ہےکہ اس نے البانیہ میں دندان سازی کی تربیت حاصل کی ہے مگر اس کے پاس نیویارک میں کام کرنے کا لائسنس نہیں۔

ڈاکٹر جب بھی کسی کام سے باہر جاتا تھا وہ ڈاکٹر بن کر لوگوں کی صحت سے کھیلنا شروع کر دیتی۔اس پر کئی فرد جرم عائد کی گئی ہیں۔ والبونا کا روٹ کینال کیا ہوا ایک مریض 2012 سے انفیکشن میں مبتلا ہے جبکہ دوسر ے مریض کے دانتوں سے دوسال بعد آج بھی درد نہیں گیا۔

(جاری ہے)

ڈینتل کلینک کے اصل ڈاکٹر ، ڈاکٹر جیفرے کو جب اس کے سائیڈ بزنس کا معلوم ہوا تو اس نے اسے نوکری سے نکال دیا۔ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے نوکری سے نکلنے کے بعد 20 ہزار ڈالر چرانے کی کوشش کی۔ عدالت نے اسے 20 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے تاہم اسے یہ حکم دیا گیا ہےکہ مقدمےکی کاروائی تک کسی ڈینٹل کلینک کے قریب نہیں پھٹکے گی۔ والبونا پر لگے الزامات ثابت ہونے کی صورت میں اسے 7 سال کے لیے جیل ہو سکتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu