بیگانی شادی میں عبد اللہ دیوانے کا بہترین عملی مظاہرہ، لیکن اتنے لوگ دیوانے؟؟؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 16:08

بیگانی شادی میں عبد اللہ دیوانے کا بہترین عملی مظاہرہ، لیکن  اتنے لوگ دیوانے؟؟؟

کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء): المشہور کہاوت ' بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے' کی کہاوت سے تو سب ہی واقف ہیں تاہم اس کہاوت کا بہترین اور حیرت انگیز عملی مظاہرہ افغانستان میں دیکھنے میں آتا ہے جہاں شادی میں عبد االلہ نہیں نہ جانے کتنے لوگ دیوانے ہوتے ہیں ، لیکن شادی کے نہیں کھانے کے !! افغانستان میں یہ معمول کی بات ہے جہاں کابل میں سینکڑوں نوجوان کسی کی شادی کا پتہ لگا کر مہمان بن کر پہنچ جاتے ہیں.

جس کے پیچھے مقصد محض پیٹ پوجا ہوتا ہے. غیر ملکی اخبار کے مطابق ایسا ہی کچھ کابل کے شفیق اللہ کی شادی میں دیکھنے کو ملا. جہاں ان کی شادی میں شرکت کے لیے ایک نہیں دو نہیں پورے 6 سو بن بلائے مہمان کھانا کھانے پہنچ گئے.

(جاری ہے)

اتنے زیادہ مہمانوں کو دیکھ کر خود شفیق اللہ حیران رہ گئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں ان کو کھانا کھانے سے منع کرتا تو میری بے عزتی ہونے کے ساتھ ساتھ میری خوشیاں بھی بر باد ہو جاتیں.

اپنی عزت بچانے کے لیے کاروں کا کاروبار کرنے والے شفیق اللہ نے اپنے باورچی کو فوری طور پر دگنا کھانا تیار کرنے کے لیے کہا. شفیق اللہ کا کہنا ہے کہ شادی پر وہ 30 لاکھ کے قریب رقم لگا چکے ہیں. افغانستان میں قائم اس روایت کی بدولت مہمان نوازی کے عزم اور خاندان و برادری کے لیے ایثار کا مظاہرہ کیا جاتا ہے.

اس روایت کے باعث کئی بار تو افغان نوجوان بر باد ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ روایت پیسے کے بغیر نہیں نبھائی جا سکتی.جس کے لیے پھر نوجوانوں کو قرض بھی اٹھانا پڑتا ہے.

شفیق اللہ نے بھی اپنی شادی میں 700 افراد کو مدعو کیا تھا اس کے علاوہ دلہن کی جانب سے بھی مہمانوں نے شرکت کی . کُل ملا کر شفیق اللہ کی شادی میں بن بلائے 600 افراد سمیت 1300 افراد نے شرکت کی. ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے آدھے سے زیادہ مرد تو ایسے تھے جس کو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا. اتنی مہمان نوازی کے با وجود بھی شفیق اللہ کے کچھ دوست ان سے یہ گلہ کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی شادی پر ان کو دعوت نہیں دی. افغانستان میں قائم اسی روایت کے باعث کئی نوجوانوں کی شادیاں رکی ہوئی ہیں. جہاں کچھ ممالک میں شادی میں 500 افراد بھی شامل نہیں ہو پاتے اس کے بر عکس افغانستان میں ایسا کوئی مسئلہ دیکھنے میں نہیں آتا.

Browse Latest Weird News in Urdu