7 ماہ کی حاملہ 100 کلو وزن اٹھاتی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 20 اپریل 2015 21:40

7 ماہ کی حاملہ 100 کلو وزن اٹھاتی ہے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اپریل۔2015ء)فٹنس کے پیچھے پاگل 39 سالہ کاتجا باقاعدگی سے 100 کلوگرام گرام تک وزن اٹھاتی ہے۔اس سے زیادہ حیرت ناک بات یہ ہے کہ وہ اس وقت 7 ماہ کی حاملہ بھی ہے۔کاتجا ایک ہفتے میں 12 گھنٹے سخت ورزشیں کرتی ہے، ان ورزشوں میں ویٹ لفٹنگ اور جمناسٹک وغیرہ شامل ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے فٹ جسم کی وجہ سے اس کےبچے کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

کاتجا ایونٹ منیجر کے طور پر ملازمت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اُس کا کہنا ہے کہ ایسی حالت میں وہی کرنا چاہیے جو آپ کا دل چاہے، اگر وہ نقصان پہنچائے تو پھر اپنی عادت بدل دیں۔ اگر کچھ نہ ہو تو جاری رکھیں۔کاتجا نے ایک ٹی وی پروگرام کے لیے ایک کلپ ریکارڈ رکرایاہے۔ اس کلپ کو دیکھ کر گائنالوجسٹ نے کہا ہے کہ عورتوں کو دوران حمل ہلکی ورزشیں کرنی چاہیے نہ کہ اتنی سخت مشقت۔ ہلکی ورزش بھی تکلیف کی صورت میں چھوڑ دینی چاہیے۔گائناکالوجسٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سخت ورزش سے بچے کے ساتھ ساتھ ماں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu