جبری زیادتی کا مجرم اپنی وحشت کی شکار لڑکی کی باتیں سن کر رو پڑا
فیضان ہاشمی بدھ 22 اپریل 2015 16:41
(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل2015ء)23 سالہ طالبہ کی باتیں سن کر مسلسل جنسی جرائم میں ملوث مجرم روپڑا۔مجرم کو 10 سال کی جیل ہو چکی ہے۔ 57 سالہ کلائیو ہووارڈ نے 28 سالوں کے دوران 7 جنسی زیادتیوں، 3 اغوا اور زیادتی کی ایک کوشش کا اعتراف کیا ہے۔مقدمے کے دوران اپنے آخری شکار 23 سالہ جیسکا ہووارڈ(جن کے نام کی مشابہت اتفاقی ہے، دونوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں) کی باتیں سن کر بے اختیار پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔
جیسیکا نے بڑی بہادری سے اس کا سامناکیا اور بہت سی جذباتی باتیں کی۔ اُس نے کہا کہ تمہاری وجہ سے میرے جسم کی اب میرے نزدیک کوئی وقعت نہیں، تم نے مجھ سے میرا اختیار چھین لیا ہےاور تمہاری وجہ سے میرا جسم اب میرے لیے کسی بے جان چیز سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، تم نے جو جو میرے ساتھ کیا اسے یاد کر کے مجھے ابکائیاں آتی ہیں۔(جاری ہے)
جیسکا اس حادثے کے بعد نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہو گئی ہے، اُن نے خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی، اب اس سے ٹھیک سے کچھ بھی کھایا پیا نہیں جاتا۔
جیسکا نے مزید کہا کہ سب سے پہلے تم نے میرے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا، تمہاری وجہ سے ہی میرے قریبی دوست نے مجھے بغیر کپڑوں کے دیکھا، اس حالت میں دیکھا کہ میں فرش پر پڑی چیخ رہی تھی۔ اس نے کہا کہ اس زیادتی کے لیے میں خود کو ہی الزام دیتی ہوں کہ میں خود تمہاری گاڑی میں بیٹھی۔ اس نے کہا کہ تمہاری وجہ سے مجھے اپنی ماں کا ایسا چہرہ دیکھنا پڑا کہ اس کی اکلوتی بیٹی بری طرح زیادتی کا شکار ہو گئی۔ اس نے کہا کہ تم نے میرے لیے ناممکن کر دیا ہے کہ میں اپنی خوشی کا کوئی لمحہ انجوائے کر سکوں، تمہاری زیادتی نے میرے خوشی کے ہر پل کو اندھیر کر دیا۔ جنسی زیادتی کا مجرم کلائیو سٹومارکیٹ، سٹفولک سے تعلق رکھتا ہے۔ناروچ کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ کس طرح مجرم نے 1986 سے 2014 تک مختلف عورتوں کے ساتھ زیادتی کی۔مقدمے کی کاروائی کے بعد حکام نے بتایا کہ گذشتہ مہینے 15 ایسی خواتین بھی سامنے آنا چاہتی تھی جو کلائیو کی زیادتی کا نشانہ بن چکی تھی۔ جج سٹیفن ہولٹ نے کلائیو کے آنسوؤں کو مگرمچھ کے آنسوؤں سے تشبیہ دی۔جج نے مزید کہا کہ جنسی جرائم کی یہ کاروائیاں سالوں پر محیط ہیں۔جج نے کہا کہ تم اپنے جرائم کی باقاعدہ منصوبہ بندی کرتے پھر زیادتی کرتے۔کلائیو کی زیادتی کا شکار بننے والی تمام خواتین کا رد عمل جیسکا کی طرح ہی تھا۔ کلائیو نے پچھلے سال مئی میں جیسکا کے ساتھ زیادتی کی تھی، اس کے بعد جیسیکا نے پولیس کو کلائیو کی کار کے بارے میں معلومات فراہم کی جس سے اس کی گرفتاری ممکن ہو سکی۔کلائیو نے رات کے وقت جیسکا کو اکیلے جاتے دیکھ کر لفٹ کی پیشکش کی تھی۔ ڈیٹیکٹیو کے مطابق اس نے پچھلی شام کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی تھی جس میں کلائیو اپنی کار میں شکار کی تلاش میں سٹرکوں کے چکر لگا رہا تھا۔مزید تحقیقات اور ڈی این اے کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ کلائیو 5 مئی 2013 کو بھی کیمبرج میں دو عورتوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔اس کے علاوہ پچھلے سال 15 فروری کو بھی اس نے دو خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا کہ 1986 میں وہ ایک ہی عورت کو 6 بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-