تین لاکھ افراد کے قتل میں معاونت

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 22 اپریل 2015 16:41

تین لاکھ افراد کے قتل میں معاونت

پولینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل2015ء) ایس ایس نازی جرمنی کی بدنام زمانہ تنظیم تھی جس نے ایڈولف ہٹلر کی قیادت میں لاکھوں افراد کو قتل کیا۔ایس ایس کے ایک کیمپ واقع آشویٹز، پولینڈ کے اکاونٹنٹ پر 3 لاکھ افراد کے قتل کی معاونت کا مقدمہ شروع ہوا ہے۔ یہ مقدمہ آشویٹز کیمپ کے زندہ رہ جانے والے یہودیوں نے کیا ہے۔ یہ مقدمہ 93 سالہ آسکر گرویننگ کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔

آسکر کو ایس ایس کا اکاؤنٹنٹ کہا جاتا تھا۔ اس کی ذمہ داریوں میں ریل کے ذریعے لائے جانے والے یہودیوں سےاُن کی قیمتی اشیاء قبضہ میں لینا، مرنے والوں کی گنتی کرنا، ان سے قبضے میں لیے گئے سونا اور جواہرات کا حساب رکھنا تھا۔ آشویٹز کیمپ میں 16 مئی سے 11 جولائی تک ساڑھے چار لاکھ یہودی لائے گئے جن میں سے تین لاکھ کوآمد کے فوراً بعد گیس کے ذریعے قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کیمپ سے بچ جانے والے افراد ہزاروں میل کا فاصلہ طے کر کے آسکر کے خلاف گواہی دینے آئے ہیں۔اس مقدمے کو جرمنی کا آخری نازی ٹرائل بھی سمجھا جا رہا ہے۔بڈا پسٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون 89 سالہ ایوا کا کہنا ہے کہ وہ وہاں پر موجود تھا، ہولوکاسٹ میں اس کے خاندان کے 49 افراد مارے گئے۔ایوا نے کہا کہ میں اسے کٹہرے میں دیکھنا چاہتی ہوں۔ایوا کا کہنا تھا کہ ہولوکاسٹ کا انکار کرنے والے ایک بوڑھی کے الفاظ جھٹلا سکتے ہیں مگر وہ اس شخص کے الفاظ کیسے جھٹلائیں گے جو کہہ رہا ہے کہ وہ وہاں پر موجود تھا۔

آسکر نے کبھی بھی آشویٹز میں موجود ہونے سے انکار نہیں کیا۔ ایک دفعہ اس نے اعتراف کیا تھا کہ نہ تو آشویٹز نے مجھے چھوڑا اور نہ میں نے آشویٹز کو۔ آسکر نے وہاں پر کسی بھی قتل کے واقعے سے انکار کر دیا، حالانکہ کئی قتل کا وہ چشم دید گواہ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu