اس خاتون کے کیا کہنے۔۔۔ موٹاپے کا شکار عورت نے کمائی کرنے کا نرالا طریقہ ڈھونڈ نکالا!!!

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 23 اپریل 2015 12:45

اس خاتون کے کیا کہنے۔۔۔ موٹاپے کا شکار عورت نے کمائی کرنے کا نرالا طریقہ ڈھونڈ نکالا!!!

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2015ء)52 سالہ گیلا نیوفیلڈ کا وزن 30 سٹون (190.509کلو گرام) ہے۔ ایک عرصے تک اپنے موٹاپے سے جنگ کرنے کے بعد اس نے اسی موٹاپے کا اپنا ذریعہ آمدن بنا لیا ہے۔ گیلا موٹی عورتوں کو پسند کرنے والے مردوں کے سامنے ویب کیم سے ماڈلنگ کرتی ہے۔ گیلا بطور ویب کیم ماڈل کے ساری دنیا میں اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس کے ”تازہ ترین“ شوہر لینس سے اس کی پہلی ملاقات بھی اسی طرح کے ماڈلنگ سیشن میں ہوئی تھی۔

گیلا کے پیٹ کی جسامت 96 انچ یعنی 8 فٹ ہے۔اس کا کہنا ہے کہ بچپن میں تو موٹے پیٹ کی وجہ سے اسے بڑی شرمندگی ہوتی تھی مگر اب اسی وجہ سے ساری دنیا میں اس کے بہت سے چاہنے والے ہیں۔ گیلا کا کہنا ہے کہ موٹاپا اس کے خاندان کا موروثی مرض ہے۔اس کی ماں، بہن ، دادا، دادی سب بہت زیادہ موٹے تھے۔

(جاری ہے)

8 سال کی عمر میں گیلا کا وزن 13 سٹون(82.5538کلوگرام)تھا۔اس موٹاپے کے باوجود اس کی 19 سال کی عمر میں شادی ہوگئی مگر 1999 میں اس کے شوہر نے یہ کہہ کر اسے طلاق دے کہ اس کے موٹاپے کی وجہ اسے شرمندگی ہوتی ہے۔

بعد میں گیلا کو پتہ چلا کہ انٹرنیت پر موٹی عورتوں کی ایک کمیونٹی ہے جسے ایس ایس بی بی ڈبیلوز کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے سپر سائز بگ بیوٹی فل وومن۔ اس کمیونتی میں بعض عورتوں کا وزن 272 کلوگرام تک بھی تھا۔ ان سب عورتوں نے اسے بتایا کہ انٹرنیٹ پر بے شمار لوگ ایسے ہیں جو موٹی عورتوں کو پسند کرتے ہیں۔یہیں سے اس نے تصاویر کے ذریعے ماڈلنگ کا آغاز کر دیا۔ گیلا کا کہنا ہے کہ جب تک آپ خود اپنے جسم سے محبت نہیں کروگے، کوئی دوسرا بھی نہیں کرےگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu