لڑکوں کو بیٹی سے دور رکھنےکے لیے باپ کی انوکھی کوشش

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 23 اپریل 2015 21:50

لڑکوں کو بیٹی سے دور رکھنےکے لیے باپ کی انوکھی کوشش

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اپریل۔2015ء)اپنی بیٹی کے لیے کچھ زیادہ ہی پریشان باپ نے اسے آوارہ لڑکوں سے دور رکھنے کا نیا طریقہ ڈھونڈا ہے۔ باپ نے ایسی ٹی شرٹ ڈیزائن کرائی ہے جس میں اس کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شرٹ پر باڈی بلڈر باپ نے باڈی بلڈنگ کے پوز میں اپنی تصویر بنوائی ہے۔اس تصویر کےساتھ لڑکوں کے لیے خطرناک پیغام بھی ہے۔ پیغام ہے کہ لڑکوں مجھ سے دور رہو، یہ میرے ڈیڈی(کی فوٹو) ہے۔ سب سے پہلے یہ فوٹو ریڈٹ پر شیئر ہوئی جس کا عنوان تھا ڈیڈ سیکورٹی۔ اس کے بعد فیس بک پر یہ 4 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کر چکی ہے اور 50 ہزار کے قریب شیئر ہو ئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu