برطانیہ، روبوٹ اب ایک دو نہیں پوری 2 ہزار ڈشیں تیار کرے گا

روبوٹ کو 2017 تک تجارتی بنیادوں پر فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا

جمعرات 23 اپریل 2015 22:48

برطانیہ، روبوٹ اب ایک دو نہیں پوری 2 ہزار ڈشیں تیار کرے گا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) برطانوی الیکٹرانکس کمپنی نے ایسا ماہر روبوٹ تیار کرلیا ہے جو 10 یا 12 نہیں بلکہ مختلف اقسام کے 2 ہزار کھانے تیار کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

خواتین ہوں یا مرد حضرات دونوں ہی کو ملازمت سے تھکے ہارے گھر آنے کے بعد ڈھنگ کا کھانا پکانا واقعی مشکل کام لگتا ہے، اس صورت حال سے دوچار لوگ عام طور پر خود کھانا پکانے کے بجائے پکا پکایا کھانا ملنا پسند کرتے ہیں لیکن ایسا کرنا ناصرف ان کے جیب پر بھاری پڑتا ہے بلکہ ان کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، لوگوں کی اس مشکل کاحل الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی برطانوی کمپنی مولی روبوٹکس نے ڈھونڈ نکالا ہے۔

مولی روبوٹکس کے ماہرین ‘‘روبوشیف’’ نامی ایسا ہنرمند روبوٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں جو 10 یا 12 نہیں بلکہ 2 ہزار اقسام کے کھانے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 20 موٹرز، 24 جوائنٹ اور 129 حساس ترین سینسرز کے حامل اس روبوشیف کی قیمت 15 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے تاہم اس میں پائی جانے والی تیکنیکی خامیوں کو دور کیا جارہا ہے جس کے بعد اسے 2017 تک تجارتی بنیادوں پر فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu