جنازوں پر واہیات حرکت کرنے والیوں کے خلاف ایکشن

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 24 اپریل 2015 18:48

جنازوں پر واہیات حرکت کرنے والیوں کے خلاف ایکشن

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اپریل۔2015ء)ابھی پچھلے ہی دنوں ہم نے اپنے قارئین کو خبر دی تھی کہ کس طرح تائیوان میں ایک بیوہ نے اپنے شوہر کے جنازے پر بے ہودہ لڑکیوں کا ڈانس کرایا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ یہ بے ہودہ رسم چین میں بھی بہت مقبول ہے۔اسی واہیات رسم کےخاتمے کے لیے چین کی حکومت نے کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

چین میں بھی جنازے پر بڑا ہجوم اکھٹا کرنے کے لیے تابوت کے گرد بے ہودہ لڑکیوں کا ڈانس کرایا جاتا ہے، جو بعض اوقات سب ”سوگواران“ کے سامنے خود کو عریاں کرنے سے بھی نہیں چوکتی۔ بعض ڈانسر ڈانس کے ساتھ سانپوں کے کرتب بھی دکھاتی ہیں۔ اُن لوگوں کا عقیدہ ہے کہ جتنا بڑا ہجوم ہو گا مرنے والے کی موت کے بعد کی زندگی اتنی آسان ہوگی۔

(جاری ہے)

چینی حکام کو خدشہ ہے کہ اگر اس واہیات رسم کو نہ روکا گیا تو یہ ثقافت کا حصہ سمجھی جائے گی۔

پچھلے ماہ انٹر نیٹ پر ایسی تصاویر گردش کرتی رہی جن میں چین کے ایک جنازے کے دوران بے ہودہ ڈانسر نے مرحوم کے باپ اور بچوں کے سامنے خود کر عریاں کر دیا۔ پولیس نے اس ڈانسر گروپ کو 15 دن قید اور بھاری جرمانہ کیا ہے۔2006 میں چین کے ایک ٹی وی نے اس رسم کے حوالے سے تحقیقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈانسر گروپس کو پیسوں سے مطلب ہے، چاہیں وہ قانونی ہو یا غیر قانونی۔ اخلاقیات کا ان کو ذرا پتہ نہیں ہوتا۔ ٹی وی نے یہ بھی کہا تھا کہ اس بے ہودہ رسم نے چین کی اصل روایات کو بری طرح بگاڑنا شروع کر دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu