یہ ہے سچی یاری، جو ہر یاری پر بھاری

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 اپریل 2015 20:02

یہ ہے سچی یاری، جو ہر یاری پر بھاری

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اپریل۔2015ء)چین میں ہائی سکول کا ایک طالب علم تین سالوں سے اپنےمعذور دوست کو کاندھوں پر اٹھا اپنی دوستی نبھارہا ہے۔18 سالہ شی شو کی ملاقات اپنے 19 سالہ ہم جماعت ژانگ چی سے تب ہوئی تھی جب انہوں نے ڈازو ہائی سکول میں کلاسیں شروع کی۔یہ ہائی سکول چین کے شمالی صوبے جیانگسو میں واقع ہے۔ ژانگ چی کو پٹھوں کی ایک بیماری ہے جس کے باعث وہ چل پھر نہیں سکتا۔

شی شو کا قد 1.73 میٹر اور وزن 75 کلو ہے۔ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے دوست کو اٹھا کر ہر کلاس میں لے کر جائے گا تاکہ اس کی کوئی کلاس رہ نہ جائے۔ دونوں دوستوں کی کہانی بہت متاثر کن ہے۔ دونوں تین سال سے پہلے ایک دوسرے کو جانتے تک نہ تھے،نہ ہی دونوں آپس میں رشتے دار ہیں مگر پھر بھی شی شو جی دل و جان سے اپنی دوستی نبھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شی شو اپنے دوست ژانگ کی صرف سکول میں ہی مدد نہیں کرتا بلکہ بلکہ روزمرہ کےکاموں میں، جیسے کھانا لانے، کھلانے اور کپڑے دھونے میں بھی اس کی مدد کرتا ہے۔

شی شو نے بتایا کہ ہاسٹل کے کمرے سے لیکر کرسکول اور واپسی تک وہ درجن بار سے بھی زیادہ اپنے دوست کو اٹھا کر ادھر اُدھر لے جاتا ہے۔ دونوں دوست پڑھائی کے معاملے میں بہت زیادہ محنتی ہیں۔ دونوں ہمیشہ کلاس میں پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔ کلاس کے دوسرے لڑکے بھی ژانگ کی مدد کرنا چاہتے ہیں مگر شی شو کسی کے لیے ایسا موقع نہیں چھوڑتا۔ ژانگ کا کہنا ہے کہ شی شو کی وجہ سے تین سال میں اس کی ایک بھی کلاس نہیں چھوٹی۔

Browse Latest Weird News in Urdu