شہر کا شہر نئی جگہ منتقل

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 28 اپریل 2015 12:02

شہر  کا شہر نئی جگہ منتقل

سوئیڈن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل2015ء)سوئیڈن کے انتہائی شمال میں واقع ٹاؤن کیرونا کو موجودہ جگہ سے دو میل دور منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ منتقلی 10 سال میں مکمل ہوگی۔ سوئیڈن کی قومی مائننگ (کان کن) کمپنی یہ شہر دوسری جگہ منتقل کر رہی ہے۔ اس شہر میں 6000 اپارٹمنٹ ہیں جن میں 23000 لوگ رہتے ہیں۔ اصل میں اس جگہ کے پاس ایک لوہے کی کان ہے، جو اب پھیلتے پھیلتے اس شہر تک آ گئی ہے۔

کان کو بڑھانے کے لیے اس شہر کو نئی جگہ منتقل کرنا ضروری ہے۔ اس منتقلی پر 1.4 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

اس شہر میں 100 سال پرانا چرچ بھی ہے، جس کی اینٹیں یہاں سے اکھاڑ کر نئی جگہ پر اسی جیسا چرچ بنایا جائے گا جبکہ موجود ہ کمیونٹی ہال جیسی عمارات کو دوبارہ سے بنایا جائے گا۔ فی الحال چند گھروں کو توڑ کر منتقلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ رہنے والی آبادی کو ابھی چند سو میٹر دور جگہ پر ٹھہرایا گیا ہے، اس کے بعد انہیں دو میل دور نئے شہر میں بسا دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ لوہے کی کان شہر کے اتنا قریب آ گئی تھی کہ اس شہر کی گلیوں میں دڑاریں پڑنے لگی۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ دس سال میں تمام شہر دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا، اگر منتقلی کا عمل کچھ تاخیر کا شکار ہوا تو وہ بس دو سال تک ہوگا، اس سے زیادہ نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu